عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری عبادت کا حصہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شیعہ علماء کونسل پنجاب

19 جون, 2026 06:33

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے عزاداران امام حسین علیہ السلام کے لیے سہولیات کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ ایسی مثال کسی دوسرے صوبے میں نہیں ملتی، لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے لیے عزاداری اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کچھ مقامات پر عزاداری سید الشہداء کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ خاص طور پر انتظامیہ کا پارٹی بن جانا قابل افسوس ہے۔ غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر چار دیواری کے اندر ہونے والی مجالس کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوم محرم الحرام: ابن زیاد ملعون کا دھمکی آمیز خط، امام حسینؑ کا بامعنی جواب

قاسم علی قاسمی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عزاداری کے راستے میں ہونے والی رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ ایس او پیز کے نام پر ذکر حسین میں کسی قسم کی رکاوٹ کو قبول نہیں۔ ہم پہلے بھی قربانیاں دیتے رہے ہیں؛ آئندہ بھی دیں گے، لیکن سید الشہداء کے ذکر سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ میں عزاداری میں رکاوٹوں پر اشتعال پایا جاتا ہے۔ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو یہ اشتعال ایک لاوے کی شکل میں پھٹ بھی سکتا ہے اور شیعہ علماء کونسل عزاداران امام حسین علیہ السلام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

7:48 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔