پاکستان

دہشتگردوں کے سرپرست امریکہ ،اسرائیل اور بھارت ہیں، راجہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی متحد ہیں مخصوص سوچ رکھنے والے تکفیری گروہ کی حوصلہ شکنی کی جائے،وطن عزیزکے شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر مملکت خدادا پاکستان کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا،دہشت گردوں کے سرپرست امریکہ اسرائیل اور بھارت ہیں،جنہیں مستحکم پاکستان منظور نہیں دہشت گردی کا ناسور جہاد افغان کا تحفہ ہے،جنرل ضیاءنے ان درندوں کو پال کر پاکستان کی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر دیا۔ وہ ہفتہ کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ اور ان کے ہمراہ وفدسے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شیعہ سنی عوام نے ملکی سلامتی کے لئے یکجہتی اور وحدت کا اظہار کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ دہشت گرد ٹولہ کی جانب سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پاکستان کے ذرائع ابلاغ اور اس شعبے سے منسلک باشعور افراد نفرت پھیلانے والوں کی پرچار سے اجتناب کریں،ملک میں اتحاد وحدت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں صحافتی اداروں کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے، میڈیا عوام کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کرنے کے بجائے اتحاد ووحدت اور حب الوطنی کا درس دے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ نے علامہ راجہ ناصر کے مو قف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام ،امن اور ترقی کا واحد حل تمام مسالک اور مکاتب کت درمیان وحد ت اور یکجہتی ہے شدت پسندی کے خاتمے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button