دنیا

جہاد النکاح کے نشے میں چور 110 آسٹریلوی خواتین نے عراق اور شام کا رخ کر لیا

آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے آسٹریلیا سے خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے عراق اور شام کا رُخ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ خواتین کا شام اور عراق جاکر اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونا کوئی رومانٹک ایڈونچر یا رومانوی مہم جوئی نہیں ہے۔ اُن کے بقول یہ خواتین اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کی دلہن یا ’جہادی دلہن‘ بننے کی غرض سے وہاں جا رہی ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کم از کم 110 آسٹریلوی شہری مشرق وُسطیٰ کا رُخ کر چکے ہیں جس کا مقصد شدت پسندوں کے شانہ بشانہ لڑنا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق 30 تا 40 خواتین بھی ان میں شامل ہیں یا پھر وہ آسٹریلیا میں ہی اس گروپ کی مدد کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button