یمن: صنعاءمیں انقلابی کمیٹیوں کی حمایت اوربیرونی مداخلت کے خلاف مظاہرے۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج بروزہفتہ تحریک انصاراللہ کی دعوت پریمن کی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ملک کے اندربیرونی مداخلت کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے یمن کی صورت حال بیرونی ممالک کی مداخلت کی وجہ سے دن بدن خراب ہوتی دکھائی رہی ہے،ذرائع کاکہناتھا کہ حزب الاصلاح السلفی کچھ بیرونی ممالک کے ایماء پردہشت گردتنظیم القاعدۃ کے ساتھ مل کرملکی صورت حال کوخراب کرنے میں تلی ہوئی ہے،جس کے خلاف آج تحریک انصاراللہ کے کال پردارالحکومت صنعاءسمیت دیگرمختلف شہروں میں بڑے بڑے عوامی مظاہرے ہوئے جنہوں نے انقلابی کمیٹیوں کی حمایت میں نعرے بلند کرتے ہوئے ملک میں بیرونی مداخلت کی پرزورمذمت کی








