شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای ایک اسٹریٹجسٹ تھے، انقلاب اسلامی کربلا کا تسلسل ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : نشتر پارک میں شہید رہبر امت مسلمہ آیت اللہ خامنہ ای، شہدائے مقاومت اور میناب کے عظیم الشان مرکزی چہلم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سینیٹ اور چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے کردار سے حق اور باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کربلا کا تسلسل ہے — 1400 سال بعد ایسا نظام قائم ہوا جس کی بنیاد قرآنی تعلیمات پر ہے۔ جب روس اور امریکہ کے سامنے دنیا جھکی ہوئی تھی تو انقلاب نے "لا شرقیہ لا غربیہ” کا نعرہ لگایا۔ ایران کے خلاف صرف صدام نہیں بلکہ پوری دنیا کھڑی تھی مگر 35 دن میں تہران پر قبضے کا خواب دیکھنے والے خرمشہر میں پھنسے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : حرم امام رضاؑ کے خصوصی وفد کی نشتر پارک آمد، گنبد مقدس کا پرچم تبرک کے طور پر لایا گیا
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای ایک اسٹریٹجسٹ تھے۔ اتحاد و وحدت کوئی ٹیکسٹیکل کام نہیں بلکہ پوری اسٹریٹیجی ہے۔ انہوں نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو انسان کہلانے کے لائق نہیں قرار دیا۔
انہوں نے زور دیا کہ ہم ملک و قوم میں اتحاد کے داعی ہیں۔ ہمارے تمام اجتماعات ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کے خلاف ہیں۔ اہل سنت بھائیوں کو یقین دلایا کہ اگر کسی نے ان پر حملہ کیا تو ہم اپنا سینہ پیش کر دیں گے۔







