حرم امام رضاؑ کے خصوصی وفد کی نشتر پارک آمد، گنبد مقدس کا پرچم تبرک کے طور پر لایا گیا
شیعیت نیوز : حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام مشہد مقدس کے خصوصی وفد نے مرکزی چہلم کے عظیم الشان اجتماع کے موقع پر نشتر پارک میں شرکت کی۔ خادمین آستان قدس رضوی نے گنبد مقدس حرم امام رضا علیہ السلام کا پرچم بطور تبرک اپنے ہمراہ لایا۔
وفد نے شہدائے یکم مارچ کے لواحقین سے اظہار تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ظلم کے خلاف حسینی مزاحمت ہی امت کی نجات کا راستہ ہے، علامہ سید جواد نقوی
خادم آستان قدس رضوی نے کہا کہ ہم سب مل کر شہید رہبر کی فکر کو عام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سربراہ آستان قدس رضوی آیت اللہ مروی کی جانب سے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔







