رہبر معظم سید مجتبیٰ خامنہ ای کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے، سید امین شیرازی
شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے کراچی کے نشتر پارک میں شہید رہبر امت مسلمہ اور شہدائے مقاومت و میناب کے عظیم الشان چہلم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید نصر اللہ، یحییٰ سنوار، اسماعیل ہانیہ اور سید خامنہ ای نے حق کے لیے قربانیاں دیں۔ جب دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی تب امام خمینی رح کے پیروکاروں نے لوگوں کو بیدار کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ تنگ گلی سے نکلنا چاہتا ہے مگر ناکام ہے۔ طوفان الاقصی سے آج تک امریکہ اور اسرائیل ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکے۔ ہم دنیا میں ہونے والے ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف نے امریکہ ایران جنگ میں اہم کردار ادا کیا، علامہ راحت حسین الحسینی
سید امین شیرازی نے کہا کہ پاکستان "لا الہ الا اللہ” کی بنیاد پر قائم ہے۔ پاکستانیوں کے لیے نام نہاد غزہ بورڈ میں شمولیت ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی قوم امریکہ اور اسرائیل سے نفرت کرتی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 13 جون کو مینار پاکستان پر ایک تاریخی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ شہداء سے عہد کیا کہ رہبر معظم سید مجتبیٰ خامنہ ای کی ہر آواز پر "لبیک” کہیں گے اور استحکام پاکستان کے ساتھ قومی وحدت کی فضا قائم کریں گے۔







