آرمی چیف نے امریکہ ایران جنگ میں اہم کردار ادا کیا، علامہ راحت حسین الحسینی

03 مئی, 2026 23:53

شیعیت نیوز : کراچی کے نشتر پارک میں شہید امام خامنہ ای، شہدائے مقاومت اور میناب کے عظیم الشان چہلم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آقای راحت حسین الحسینی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو نہیں معلوم کہ انہوں نے کس قوم کو چھیڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔ مشرق و مغرب عالم اسلام کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اگر کوئی طاقت ہے تو وہ اسلام کی طاقت ہے۔ رہبر معظم کی شہادت نے عالم اسلام میں نئی روح پھونک دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای ایک اسٹریٹجسٹ تھے، انقلاب اسلامی کربلا کا تسلسل ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

آقای راحت حسین الحسینی نے کہا کہ پاکستانی قوم رہبر معظم سید مجتبیٰ خامنہ ای کے فرمان کی منتظر ہے اور دنیا کی توجہ ایران کے بعد اسلامی جمہوری پاکستان کی جانب ہے۔ فلسطین، کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام مظلوم ہیں اور دنیا بھر میں ڈھائے جانے والے مظالم کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔ پاکستان میں تکفیری گروہوں کے علاوہ تمام شیعہ سنی متحد ہیں۔ پاکستانی قوم منتظر ہے کہ کوئی خمینی رہ آ کر ان کی رہنمائی کرے۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے امریکہ ایران جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آرمی چیف جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

12:09 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔