مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوج نے فلسطینی گائوں کوصفحہ ہستی سے مٹا دیا، درجنوں خاندان بے گھر

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں واقع ایک گائوں پر حملہ کر کے اس کے تمام مکان اور فلسطینیوں کے رہائشی خیمے مسمار کر دیئے جس کے نتیجے میں بستی کے درجنوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو یہودی فوجیوں کی بڑی تعداد فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کی مدد سے مشرقی جزیرہ النقب میں’’تل عراد‘‘ نامی قصبے پر حملہ آور ہوئی اور گائوں کے تمام افراد کو ان کے گھروں سے باہرنکال کر ان کے کچے مکان اور جھونپڑیاں بلڈوز کر دیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے تل عراد میں داخل ہوتے وہاں پر مقیم تمام شہریوں سے کہا کہ وہ جلد ازجلد اپنے مکان خالی کردیں ورنہ بلڈوزروں کی مدد سے ان کے مکانات مسمار کر دیے جائیں گے۔ صہیونی حکام کی دھمکی کے بعد تمام شہریوں نے گھر خالی کر دیے جس کے بعد قابض فوجیوں نے پہلے’’سعوہ‘‘ کےمقام پرچھ مکان مسمار کیے۔ اس کے بعد مسماری آپریشن شام تک جاری رہا جس میں مزید درجنوں مکانات بھی مسمار کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button