لبنان

تکفیری جماعتوں کے ساتھ نبردآزماءلبنانی فوج کی مددکرنی چایئے۔ قماطی

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ روزحزب اللہ کےایک وفد نےسیاسی امورکے سربراہ محمود قماطی کی سربراہی میں تنظیم شعبی کے سربراہ ڈاکٹراسامۃ سعدکے ساتھ ملاقات کی۔
العھدنیوزرپوٹ کے مطابق صیداء میں گزشتہ روزحزب اللہ اورتنظیم شعبی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں محمودقماطی نے سب سے حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ کی جانب سےتنظیم شعبی کے شہیدسعدکے چہلم کی مناسبت سے سلام عرض کیا۔
طرفین کے درمیان لبنان کودرپیش اہم مشکلات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ گفتگوہوئی،کہاگیاکہ اس وقت لبنان میں موجود تمام جماعتوں کوچاہئے کہ وہ آپس کے اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر صرف اورصرف لبنان اورلبنانیوں کے بارے میں سوچیں۔
اس موقع پرقماطی نے اس بات پرزوردیتے ہوئے کہاکہ اس وقت ہم سب کواپنے عزیزافواج کی ہر صورت میں مددکرنی چاہئے کیونکہ وہ اس وقت متشددمسلح دہشت گردجماعتوں کے ساتھ نبردآزماہے جودین اسلام کانام لے اسی کے لئےباعث ننگ بنی ہوئی ہیں۔
قماطی نےاس طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فلسطین میں غاصب اسرائیلی جارحیت کوبھی نہیں بھولناچایے جواس نے وہاں القدس میں مظلوم شہریوں،مساجد،چرچ اورابنیاء کے قبروں کے ساتھ روارکھاہواہے۔
لہٰذا ہمیں ایک امت عربی بن کران تمام مشکلات کے ساتھ مقابلہ کرنے اشدضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button