مشرق وسطی
شام: دمشق کے مضافات میں سکیورٹی فورس کاالنصرۃ فرنٹ کے ٹھکانوں پرحملہ،درجنوں دہشت گردہلاک۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج علی الصباح شامی سکیورٹی فورس نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں مسلح دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پربڑے پیمانے پرحملے کئے،جس سے درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی ہوئی ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج علی الصباح شامی سکیورٹی فورس نے مسلح دہشت گردتنظیم النصرۃ فرنٹ کے اہم ٹھکانوں پرحملے کئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردہوئے ہیں،ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ دوسری جانب قلمون اورالغوطۃ الشرقیۃ میں مسلح دہشت گردجماعتوں کے درمیان آپس میں بھی جھگڑے ہونے کی اطلاع ہے جس کے نتیجے میں طرفین کے کئی عناصرہلاک ہوئے ہیں۔