پاکستان میں شہریوں کے قتل عام میں دیوبندی دہشتگرد جماعات اور بلوچ علیحدگی پسند تنظیمیں ملوث ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

25 فروری, 2015 00:00

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ فرقہ پرست تنظیم کالعدم سپاہ سپاہ صحابہ کالعدم لشکر جھنگوی، اس کے نظریاتی شریک گروہ اور قوم پرست بلوچ گروپ گذشتہ سال کے دوران مذہب، لسانیت اور علاقائیت کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر شہریوںکے قتل عام میںملوث رہے۔ اپنے لندن ہیڈ کوارٹرز سے جاری ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ قتل و غارت گری پاکستان کے شمال مغربی علاقوں اور کراچی میں نمایاں رہی جن میں بلوچ علیحدگی پسند عسکری گروہ اور سپا ہ صحابہ جھنگوی ملوث ہیں۔ جنہوںنے بلو چستا ن، کراچی اور لاہور میں شہریوں کا قتل عام کیا۔ گذشتہ سال کے دوران پاکستان میں 8صحافی قتل کردیئے گئے۔ جس کے نتیجے میں ملک صحافتی پیشے کیلئے انتہائی خطرناک ترین ملک بن گیا۔ اس کی ایک بڑی مثال جنگ اور جیو کے معروف صحافی حامد میر پر کراچی میں کیا جانے والا قاتلانہ حملہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ اور جیو کے صحافی پورے سال نشانہ بنتے رہے جنہیںنامعلوم افراد نے فون کالز کے ذریعہ دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا۔ رپورٹ میں جیو نیوز کی دو ہفتوں کیلئے پیمرا کی جانب سے معطلی کی بھی مذمت کی گئی۔ اسے ہراساں کرنے او ر آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔

7:16 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔