شکارپور میں رہبرِ شہید خامنہ ای کے چہلم کی عظیم الشان کانفرنس کا اعلان، یکم مئی کو تاریخی اجتماع ہوگا

28 اپریل, 2026 11:20

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رہبرِ شہید سید علی خامنہ ای عالمِ اسلام کے عظیم رہبر اور قائد تھے اور آج دنیا بھر کے غیرت مند مسلمان اور مظلومینِ جہان انہیں اپنا ہیرو تسلیم کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے زیرِ اہتمام رہبرِ شہید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے یکم مئی بروز جمعہ شام پانچ بجے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف اضلاع اور تنظیمی ونگز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مدبرانہ قیادت، مجاہدانہ زندگی اور عظیم شہادت کے باعث سید علی خامنہ ای تاریخِ انسانیت کا ایک منفرد کردار بن چکے ہیں جن کی جدوجہد اور فکر صدیوں تک انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت بی بی پاکدامن مزار پر ترقیاتی منصوبہ فیز دوم کا معائنہ، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ

علامہ عبداللہ مطہری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت اور رہبرِ شہید کی عظیم قربانیوں کے باعث امتِ مسلمہ میں اتحاد، وحدت اور بیداری کی نئی فضا قائم ہو رہی ہے۔

کانفرنس میں مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اور علامہ مدد علی ملاح سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی اور تمام تنظیمی ونگز نے اس اجتماع کو بھرپور کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

12:45 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔