اگر ایران بروقت مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل پر داعش کا قبضہ ہوجاتا

24 فروری, 2015 00:00

عراق کے نائب صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران بروقت مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل پر داعش کا قبضہ ہوجاتا
سحر عالمی نیٹ ورک نے اہل بیت نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبردی ہے کہ عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے پیرکو بغداد میں ایران کے شہید بریگيڈیئر حمید تقوی کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ عراق، ایران، شام،لبنان اور بحرین میں ہماری جنگ کا محاذ مشترک ہے اور ہم اس بات کا عہد کرتےہیں کہ جولوگ عراق کی عوامی رضاکار فورس کی عزت و حیثيت سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہيں ان کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ عراق کے نائب صدر نوری مالکی نے کہا کہ طالبان، داعش اور جبھۃ النصرۃ القاعدہ کی پیداوار ہیں اور القاعدہ کو سامراجی طاقتوں نے بنایا ہے – انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اتحاد جتنا زیادہ مضبوط ہورہا ہے، یہ سامراجی طاقتیں ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں بھی اتنی ہی کوشاں ہیں۔ عراق کے نائب صدر نے داعش کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے ایرانی سپاہ کے بريگيڈير جنرل حمید تقوی اور دیگر ایرانی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر گذشتہ سال موسم گرما کے حساس دنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران بروقت مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل پر داعش کا قبضہ ہوجاتا۔ واضح رہے کہ ایرانی سپاہ کے بریگیڈیر جنرل حمید تقوي اس وقت شہید ہوئے جب وہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران، سامرہ کے مقدس روضے کی حفاظت کے لئے عراق کی عوامی رضاکار فورس کو فوجی صلاح ومشورے کے مشن پر تھے –

3:46 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔