مشرق وسطی

بحرین: مسمار شدہ مساجد کی تعمیر نو کا مطالبہ

بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن شیخ میثم نے سرکاری فوجیوں کے ہاتھوں مسمار ہونے والی تمام مسجدوں کی تعمیرنو کا مطالبہ کیا ہے۔
الوفاق کی ویب سائٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے مذہبی امور کے شعبے کے نگران شیخ میثم نے حکومت کی جانب سے سیاسی، سماجی اور قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کئے جانے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں مسمار کی جانے والی مساجد کی تعمیرنو اور ظالم حکام کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے عوامی اور بین الاقوامی مطالبات ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہيں۔ رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے اتوار کے روز اپنے ان مطالبات کے حق ميں ایک مظاہرے کے دوران، گذشتہ چار برسوں کے دوران شاہی گماشتوں کے ہاتھوں شہید کی جانے والی مساجد کے ملبے کے آس پاس میں باجماعت نماز ادا کی۔ قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ حکومت، بحرین کی اڑتیس مساجد کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے کر شہید کرچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کی شاہی حکومت کسی معقول وجہ کے بغیر ملک کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد کی راہ میں روکاوٹ ڈال رہی ہے۔ بتا یا جاتا ہے کے آل حلیفہ کی خاندانی حکومت، انیس سو اناسی سے اب تک کسی بھی وقف ملکیت کا اندراج نہیں ہونے دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button