پاکستان

لاہور،حساس اداروں کی کارروائی،تکفیری دہشت گرد گرفتار

لاہور : پولیس اور حساس اداروں کی خفیہ کارروائی میں مطلوب دہشت گرد عطا المحسن کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گرد کے قبضے سے اہم نقشے، شر انگیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد عطاء المحسن کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کو دیپالپور کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے شرانگیز مواد ،اہم نقشے اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ڈی پی او کے مطابق ملزم نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button