پاکستان

پشاور :جامع مسجد امامیہ کے باہر نماز جمعہ کے بعد مظاہرہ و ریلی زخمی نمازیوں کی شرکت

پشاور میں گذشتہ جمعے کو دہشت گردی کا شکار بننے والی حیات آباد نمبر 5کی جامع مسجد امامیہ کے باہر آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ریلی میںشیعہ رہنماؤں سمیت مقامی افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل نماز جمعہ میں دہشت گردحملےمیں زخمی ہونے والےنمازیوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button