امریکہ ہار چکا، ٹرمپ ایران سے مرضی کے مطالبات نہیں منوا سکتا، خواجہ سعد رفیق

28 اپریل, 2026 11:16

شیعیت نیوز : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے پنجابی میں لکھا کہ جے سپر پاور دی گل ساڈے تے آ گئی اے تے صلح ای کرلو۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مذاکرات سے کوئی حتمی نتیجہ نہ نکلنے کی ذمہ داری متکبرانہ اور غیر منصفانہ امریکی رویے پر عائد ہوتی ہے، امریکی حکمران اور صہیونی اس جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے کیونکہ نہ ایران میں حکومت بدلی اور نہ ہی مزاحمت ختم ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ فاتح نہیں لیکن وہ مذاکرات کی میز پر فاتح کی طرح بیٹھنا چاہتا ہے جسے ایرانی دانش اور جرات کبھی نہیں مانے گی۔ خلیجی ممالک اور یورپ کا امریکہ پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور امریکی ایرانیوں سے من مرضی کے مطالبات نہیں منوا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سفیر کا پاکستان کو خراجِ تحسین، سفارتی کوششیں قابلِ تعریف قرار

خواجہ سعد رفیق نے خبردار کیا کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو اس کا سیاسی، معاشی اور معاشرتی بوجھ امریکہ کو ہی اٹھانا پڑے گا اور آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی مزید جاری رہی تو امریکی نیول فورسز کسی نئی جنگ میں الجھ سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے ایک سینئر سیاستدان کا یہ بیان واضح کرتا ہے کہ پاکستانی قیادت بھی امریکی تکبر کو مذاکرات کی ناکامی کی اصل وجہ سمجھتی ہے اور ایران کے موقف کو جائز قرار دیتی ہے۔

12:45 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔