مشرق وسطی

بحرینی عوام کی انقلابی تحریک

بحرین کے انقلابی عوام نےجمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری اور ایک ممتاز عالم دین کے گھر پر بحرینی حکومت کے کارندوں کے حملے کے خلاف زبردست مظاہرے کئے ہيں
بحرینی مظاہرین نے، انقلاب بحرین کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر آل خلیفہ حکومت کےکارندوں کے ذریعے تشدد آمیز اقدامات انجام دئے جانے کے ایک ہفتے بعد ایک بار پھر الدیہ اور المصلی علاقوں میں جمعیت اسلامی وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف پرامن مظاہرے کئے ۔ مظاہرین نے شیخ علی سلمان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اوراپنے قانونی اور شہری حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ مظاہرے ایسے وقت ہورہے ہیں جب شیخ علی سلمان کا آبائي علاقہ البلاد القدیم بدستور آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس کے محاصرے میں ہے ۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں مظاہرین کو سرکوب کئے جانے اور ان کے خلاف ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود، گذشتہ پچاس روز سے مظاہرے جاری ہيں۔ بلادقدیم میں بحرینی سیکورٹی فوس کے اہلکاروں کے حملوں میں اب تک متعدد بحرینی شہری زخمی ہوچکے ہيں جبکہ خاصی تعدادميں لوگوں کوگرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گيا ہے۔ بحرین میں مبصرین کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف آل خلیفہ حکومت، عوام کو سرکوب کرنے اور بحرینی عوام کو محاصرے ميں رکھنے پر بضد ہے، وہیں عوام بھی اپنے قانونی مطالبات کے حصول کے لئے پرامن احتجاج جاری رکھنے میں پرعزم نظر آتے ہیں۔ اس درمیان چودہ فروری نامی بحرینی انقلابی نوجوانوں کے اتحاد نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے بحرین کے ایک معروف عالم دین پرحملے کی مذمت کی ہے۔ العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چودہ فروری اتحاد نے اپنے بیان میں معروف عالم دین شیخ الجد حفصی کے گھر پر حملے کو ایک جارحانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت کا یہ اقدام شاہی حکومت کے ایجنٹوں کی پستی وذلالت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس بیان ميں کہا گیا ہے کہ یہ بدترین اقدام آل خلیفہ کے کرائے کے غیر ملکی ایجنٹوں کے ذریعے انجام دیا گیا ہے تاکہ بحرین کے اصلی باشندوں کو ان کے شہری حقوق سے محروم کردیا جائے۔ بحرینی انقلابی نوجوانوں کے چودہ فروری اتحاد نے اپنے بیان میں شیخ الجد حفصی پر حملے کو علمائے اسلام کی کھلی توہین قرار دیا ہے۔ خبروں میں بتایا گيا ہے کہ بحرین کے ممتاز عالم دین شیخ علی بن احمد الجد حفصی کےالسنابس علاقے میں ایک پرامن مظاہرے ميں شرکت کرنے کی بناپربحرینی وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے ان کے گھر پر حملہ کرکے انہيں زد و کوب کیا –

متعلقہ مضامین

Back to top button