مشرق وسطی

یمن میں ملکی اداروں کے قیام کے لئے تحریک انصاراللہ کے اقدامات

یمن کی تحریک انصاراللہ نے ملکی اداروں کے قیام کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں-
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ سے وابستہ انقلابی کمیٹی نے جمعرات کی رات اعلان کیا ہے کہ سیاسی مذاکرات پر توجہ دیئے بغیر آئین کے اعلامیے کے مطابق ملک کے حکومتی اداروں کی تشکیل کے لئے ضروری اقدامات شرو‏ع کردیئے گئے ہيں- تحریک انصاراللہ کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ بحران کے حل کے لئے سیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات لاحاصل ہيں اوران کا کوئی فائدہ نہيں ہے- یمن کے سیاسی جماعتوں اور پارٹیوں نے اقوام متحدہ کے نمائندے جمال بن عمر کی نگرانی میں بحران کو حل کرنے کے لئے مذاکرات شروع کئے ہيں- تحریک انصاراللہ نے اس سے قبل پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی اور عبوری کونسل اور صدارتی کونسل کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا- تحریک انصاراللہ نے سیکورٹی کونسل قائم کرکے ملک کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button