تکفیری دہشت گردوں کو لگام دی جائے

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد ملک میں مذہبی فسادات کرانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ہر ناپاک عمل اور سازش کو امن اور شعور کی پالیسی سے ناکام بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ دورود والے امن ،محبت ،بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے پر گامزن ہیں جبکہ بارود والے( تکفیری) ملکی املاک، مذہبی عبادتگاہوںسمیت تعلیمی اداروں پر حملے عوام و بچوں اور علماء کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں- محمد ثروت اعجاز قادری نے مانسہرہ میں پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن علامہ محمود شاہ رضوی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کی بجائے ملک کی غالب اکثریت اہلسنت پر خود ساختہ جھوٹے مقدمات کا نوٹس لے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خیبر پختونخواء ضلع مانسہرہ تحصیل اوگی کے علاقے سروڑی غوثیہ مسجد کے قریب فائرنگ کرکے علامہ محمود شاہ رضوی کو شہید کردیا گیا وہ غوثیہ مسجد کے خطیب تھے، ثروت اعجاز قادری نے وفاقی اور خیبر پختوانخواء کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علامہ محمود شاہ رضوی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔ واضح رہے کہ طالبانی قکر رکھنے والے تکفیری عناصر کے ہاتھوں شیعہ اور سنی دونوں مسالک کے علما اور عام شہری بڑي تعداد میں شہید ہوچکے ہیں-








