مشرق وسطی

بحرین: گرفتاریوں کا مقصد آزادی کے مطالبے کو کچلنا ہے

بحرین کی تحریک احرار کےسیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحرین میں آزادی کا قلع قمع کرنے کے مقصد سے سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
بحرین کی تحریک احرار کےسیکریٹری جنرل سعید شھابی نے سحر عالمی نیٹ ورک کے نمائںدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت اپنے مخالفین کو سخت سزائيں دی رہی ہے تاکہ اپنے خیال میں وہ آزادی اور انصاف کے مطالبے کو کچل دے بحرین کے سیاسی رہنما سعید شھابی نے کہاکہ بحرین کی جماعت الوفاق ملی اسلامی کے رہنماؤں پر حملہ، تین سال قبل اسلامی ایکشن پارٹی پر حملہ اور نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی نیز بحرین میں انسانی حقوق کے مرکز پر حملہ اسی مقصد کےلۓ کیاگيا تھا۔ تحریک احرار کےسیکریٹری جنرل نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے مساجد اور مذہبی مقامات کو مسمار کرنے، دینی، سیاسی اور سماجی آزادیوں کو کچلنے کے ذریعے انسانیت، اخلاق اور اقدار کی پامالی کی ہے اور عملی طور پر بحرین کا اقتدار اعلی سعودی عرب کے سپرد کر کے بحرین کے ساتھ غداری کی ہے۔ سعید شھابی کا برطانوی اخبار فائنینشل ٹائمز کےحوالے سے مزید کہنا تھا کہ بحرین کے حکمرانوں کے پاس پچاس ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی زمین اور دیگر اثاثہ جات ہیں جوسب کے سب قومی دولت لوٹ کر حاصل کئےگئے ہيں واضح رہے کہ بحرین کی وزارت داخلہ نے منگل کو جمعیت اسلامی الوفاق کےخلاف ایک کیس تیار کر کے اٹارنی جنرل کو بھیجا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button