سعودی عرب اور مصر کی فوجی مشقیں، تحریک انصاراللہ کا ردعمل

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے مصراورسعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کو بلا جواز قرار دیا ہے۔
سحر عالمی نیٹ ورک نے فارس خبر رساں ایجنسی کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کۓجانے کی شرط پر یمن کی المساء نیوز ویب سائٹ کےساتھ گفتگو کےدوران بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں سعودی عرب اور مصرکی ممکنہ فوجی مشقوں کےبارے میں اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نہر سوئز کی سیکورٹی سے متعلق مصر کی تشویش پر مبنی خبروں پر تعجب کا اظہار کیا- یمنی تحریک انصاراللہ کے ذریعے نےکہا کہ مصر کی تشویش کی کوئي وجہ نہیں ہے کیونکہ انصاراللہ تحریک مصر سمیت تمام ممالک کے مفادات کے تحفظ کی پابند ہے۔ انھوں نے کہاکہ مصر اور یمن تاریخ میں ایک ہی محاذ پررہےہیں۔ اورباب المندب میں ان دونوں ممالک کی ہم آہنگی نے اکتوبر انیس سو تہتر کی جنگ میں اسرائیلی دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہےکہ پیر کےدن مصر اور سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں مرجان پندرہ کے نام سے فوجی مشقیں انجام دی تھیں








