مشرق وسطی

بحرین میں احتجاجی مظاہرے، آل خلیفہ کی مذاکرات کی کوشش

آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے تشدد آمیز اقدامات کے باوجود، بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-
بحرین کی الوفاق نیوز ویب سائب کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جسے آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے کچل دیا- بحرینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اہلکاروں نے مغربی منامہ کے ایک علاقے میں لوگوں کے گھروں پر بھی حملہ کیا- درایں اثنا الوقت نیوزایجنسی نے ایک بحرینی سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ ایک بار پھر مخالفین کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے- بحرینی سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ بحرینی حکومت مخالفین کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ان کے ساتھ کسی اتفاق رائے تک پہنچ جائے- اس سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ چودہ فروری کے احتجاجی مظاہروں کے بعد آل خلیفہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے جس سے اصلاحات کے لئے عوامی ارادوں کے سامنے حکومت کی شکست اور کمزوری کا پتہ چلتا ہے- اس سیکورٹی ذریعے نے مزید کہا کہ آل خلیفہ حکومت جانتی ہے کہ علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے اور آل سعود کے کمزور ہونے کے بعد اب ماضي کی طرح اسے علاقائی حمایت حاصل نہيں ہوسکتی- یہ ایسے عالم میں ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے بحرینی مخالفین کے ساتھ دوہزار گیارہ میں طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے جو شاہی حکومت وزير قانون خالد بن علی آل خلیفہ کے توسط سے انجام پایا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button