پاکستان

سانحہ حیات آباد: امامیہ مسجد حملہ میں 19 نمازی شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں

شیعت نیوز: حیات آباد میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 19نمازی شہید جبکہ 50افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں امام بارگاہ کے قریب ہوا، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے، دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کی جگہ سے دھواں اٹھ رہا ہے، اور دھماکہ کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ میں دو دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے اور دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، دھماکے کے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیس منتقل کیاجارہا ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button