پاک سرزمین پر ناپاک ٹرمپ کا آنا ناقابلِ قبول ہے، علامہ جواد نقوی

24 اپریل, 2026 09:18

شیعیت نیوز : جامعۃ المنتظر لاہور میں ایران سے اظہارِ یکجہتی اور رہبرِ انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے اجتماع منعقد ہوا، جس کی صدارت علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کی۔

اس موقع پر ملک بھر سے نمایاں دینی و ملی شخصیات نے شرکت کی جن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تحریک بیداریِ امتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی بھی شامل تھے۔

اپنے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے اصولوں، نظریات اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے حکومت اور ریاست کی سفارتی و مذاکراتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ مذاکرات اسی وقت باوقار اور مؤثر ہو سکتے ہیں جب ان میں عزت و ذلت کا واضح فرق برقرار رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی ختم ہونے کے قریب، ایران میں حکومت کے حق میں عوامی مظاہروں میں تیزی، خواتین بھی سڑکوں پر

حق و باطل کو ایک صف میں کھڑا کرنے کی منطق کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم اس طرزِ فکر کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پاک سرزمین ہے اور پاک زمین پر ناپاک ٹرمپ کا آنا ناقابلِ قبول ہے۔

کانفرنس میں ملک بھر سے آئے ہوئے علماء و عمائدین نے پاکستان کے استحکام، ایران سے برادرانہ تعلقات کے فروغ اور مظلوم اقوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ شیعہ سنی اجتماعات اس حقیقت کا واضح اعلان ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ملتِ ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں اس کے ساتھ اپنی وابستگی کا عملی ثبوت دے رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ یہ پروگرامات دراصل ایک زنجیر کی مضبوط کڑیاں ہیں جو عنقریب ایک عظیم قومی اجتماع کی صورت اختیار کر کے پاکستان کی وحدت، بیداری اور ملتِ ایران کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا بھرپور پیغام دیں گے۔

10:41 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔