ایران

گیارہ فروری؛انقلاب اسلامی ایران کی 36 ویں سالگرہ

شیعت نیوز:فروری سال 1979 عیسوی کو عصر حاضر کے مرد مجاہد،مرد قلندر اور عظیم مصلح حضرت امام خمینی کی رہبری میں رونما ہونے والا اسلامی انقلاب جسے بیسوی صدی کا معجزہ کہا جاتا ہے جس کے وقوع پذیر ہونے سے استکبار کے سارے ایوان لرزگئے۔ دنیا بھر کی طاغوتی طاقتوں نے اس انقلاب کے خلاف سازشیں شروع کیں مگر آج تک انقلاب کامیابی سے رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت میں اپنی بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں کیونکہ اس اسلامی انقلاب نے عالمی سیاسی معیار کو مسترد کرکے الہی منشور کو کامیابی اور کامرانی کا حقیقی معیار قرار دیا تھا اور آج تک عملی طور اسے ثابت کرنے میں سرخ رورہا ہے اور اسکے مقابلے میں تمام استکباری منصوبے ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں اور ہر ناکامی کے بعد پہلی ناکامی کو چھپانے کے لئے نیا منصوبہ پیش کرکے انقلاب سے نبرد آزما ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری طرف ہر مستضعف طبقے میں ایک نئ جان پیدا ہورہی ہے اور عوامی طاقت کا آفاقی مظاہرہ دنیا کے سامنے آرہا ہے ۔ اس دن کے موقع پر آج سب سے بڑا اجتماع تہران کے آزادی اسکوائر میں منعقد ہوگا جس سے ایران کے صدر حسن روحانی کا خطاب متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button