مشرق وسطی

اردن نے دہشت گردتنظیم القاعدہ کاکمانڈرعصام البرقاوی کورہاہے۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ روز اردنی حکومت نےدہشت گردتنظیم القاعدہ کے کمانڈر عصام البرقاوی المعروف ابومحمدالمقدسی کو3مہینے بعدرہاکیاہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقدسی بدنام زمانہ دہشت گردتنظیم القاعدہ کے سابق کمانڈرابومصعب الزرقاوی کا استاد تھا،3مہینے قبل 27اکتوبرکومقدسی کودہشت گردتنظیم النصرۃ فرنٹ کے ساتھ تکفیرانہ افکارکی نشرواشاعت میں مبینہ طورپرملوث قرارپاکراردنی حکومت نے گرفتارکیاتھا۔
کہاجاتاہےدہشت گردتنظیم داعش کے گماشتوں نے گزشتہ روزایک اردنی پائلٹ معاذالکساسبۃ کوزندہ جلایاتھا تواردنی حکومت کواس سے شدید خوف لاحق ہواجس کے نتیجے میں اس بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر کورہا کیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button