فورس میجر کا اعلان: ایران کے حملوں نے امارات کے ایلومینیم سیکٹر کو تہس نہس کر دیا، بحالی میں 12 ماہ لگیں گے
شیعیت نیوز : فورس میجر کا اعلان: ایران کے حملوں نے امارات کے ایلومینیم سیکٹر کو تہس نہس کر دیا، بحالی میں 12 ماہ لگیں گے
امارات کی ایلومینیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ خلیفہ انڈسٹریل زون میں اسکی تنصیبات ایران کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں شدید طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور پیداوار مکمل طور پر معطل ہے۔
جائزوں کے مطابق، پیداوار کی مکمل بحالی میں 12 ماہ لگ سکتے ہیں۔ التویلہ سہولت خطے کی سب سے بڑی ایلومینیم سمیلٹروں میں سے ایک ہے۔ اس حملے کے بعد عالمی منڈی میں ایلومینیم کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے 20 بار تباہ کرنے کے دعوے کے باوجود ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں امریکی MQ-9 ریپر ڈرون مار گرایا
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی امارات گلوبل ایلومینیم (EGA) کے التویلہ سمیلٹر کی سالانہ پیداواری صلاحیت 25 لاکھ ٹن سے زیادہ تھی، جبکہ 2025 میں اس کی اصل پیداوار 16 لاکھ ٹن رہی۔
یہ رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ایران کے حملوں نے امارات کی بڑی صنعتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔







