بحرینی عالم شیخ عبدالله الدقاق کا آل خلیفہ حکومت کو وارننگ: امریکہ کا پانچواں بحری بیڑا نکالو، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں

02 اپریل, 2026 09:52

شیعیت نیوز : بحرینی عالم کی آلِ خلیفہ حکومت کو وارننگ امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کو نکال دیں، ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور امام خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینا شرعی فریضہ سمجھتے ہیں

بحرین کے مجاہد عالم حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبدالله الدقاق نے آل خلیفہ حکومت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کو بحرین سے فوری طور پر نکال دیا جائے۔

انہوں نے کہا: “ان شاء اللہ مکمل فتح اسلامی جمہوریہ ایران کی ہوگی اور امریکہ اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم منامہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واشنگٹن کے ساتھ اپنے معاہدے کو ختم کریں اور امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے اڈے کو بحرین سے نکال دیں۔ دیر یا سویر وہ دن آئے گا جب خلیج فارس اور پورے خطے سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کا منظر دیکھا جائے گا۔”

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات (UAE) سے مخصوص کرکے پاکستانیوں کی بے دخلی تشویشناک ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

شیخ عبدالله الدقاق نے مزید کہا کہ بحرین اس کے عوام کی ملکیت ہے، اور آلِ خلیفہ حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی اجازت کے بغیر ایران پر حملے میں امریکی جارح افواج کے ساتھ تعاون کرے۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے قتل کو ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا: “اس مظلوم شہید اور دیگر شہداء کے خون کا بدلہ لینا ہم اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہیں۔”

11:50 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔