ایران

لبنانی زائرین پر ہونے والے حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں لبنانی زائرین کی بس پرہونے والے حملے کی مذمت کی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضيہ افخم نے پیر کے دن شام میں لبنانی زائرین کی بس پر دہشتگردانہ حملے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ جرائم ، حزب اللہ سے انتقام لینے کے لئے دہشتگردگروہوں اور صیہونی حکومت کے منصوبوں اور اہداف کے تناظر میں انجام پائے ہیں- مرضيہ افخم نے کہا کہ اس طرح کے جرائم کے اصلی ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو دہشتگردوں کی مالی اور لیجسلیٹک حمایت کرتے ہيں اور نام نہاد اعتدال پسند مخالفین کی ٹریننگ اور انھیں مسلح کررہے ہیں- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کرنے اور دہشتگردی کے حامی ممالک کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کا پابند بنا‏ئے- مرضیہ افخم نے شام کے علاقے قنیطرہ میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے بعد کہ جس میں حزب اللہ کے کچھ مجاہدین شہید ہوگئے تھے، حالات میں شدت سے اجتناب کے لئے صیہونی حکومت سے پیغام وصول ہونے پرمبنی خبر کے بارے میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے، صیہونی حکومت سے کسی بھی طرح کا پیغام دریافت نہيں کیا ہے- مرضيہ افخم نے کہا کہ اس سے قبل لبنان کے امور میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے عرب اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزيرخارجہ سے گفتگو میں جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے لئے تہران سے مدد کی درخواست کی تھی –

متعلقہ مضامین

Back to top button