مشرق وسطی

شیخ سلمان کی حراست میں توسیع، جمعیت الوفاق کا ردعمل

بحرین کی جمعیت الوفاق نے مقدمے کی اگلی سماعت تک شیخ علی سلمان کوحراست رکھے جانے پرتنقید کی ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق نے بحرینی عدلیہ کی جانب سے شیخ علی سلمان کے مقدمے کی کاروائی پچیس فروری دوہزار پندرہ تک ملتوی کئے جانے اور اس وقت تک انہیں جیل میں رکھے جانے پرتنقیدکرتے ہوئے اسے بحرینی حکومت اور قوم کے درمیان فاصلہ بڑھنے کا باعث قرار دیا- جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ حکومت کی انتقامی کاروائیوں اور بھاری سیکورٹی کے باوجود اپنے حقوق کے حصول کے لئے ملت بحرین کی جائز جدوجہد کا سلسلہ جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت اس طرح عوام کے ساتھ اپنی سیاسی حیات جاری نہيں رکھ سکے گي – جمعیت الوفاق نے بحرینی حکومت کو نصحیت کی کہ وہ ان لوگوں کے خلاف انتقامی کاروائی کرنےکے بجائے جنہوں نے غلامی قبول کرنے سے انکار کررکھا ہے قومی سطح پر دانشمندانہ فیصلہ کرکے سیاسی حل کے لئے کوشش کرے – بحرین کی جمعیت الوفاق کے بیان ميں آیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت ذریعے اپنے مخالف سیاسی رہنماؤں کی سرکوبی اورگرفتاری اور ان کے خلاف تشدد آمیز اقدامات سےملک کے امن واستحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا – اس درمیان اطلاعات ہیں کہ شیخ علی سلمان کی مدت حراست میں توسیع اور ان کے مقدمے کی سما‏عت آئندہ پچیس فروری تک بڑھادئے جانےکے خلاف بدھ کو پورے بحرین میں زبردست مظاہرے کئے گئے اور شہریوں کی طرف سے ہڑتال کا اعلان کیا – شیخ علی سلمان کی گرفتاری کے خلاف بحرینی شہریوں نے حکومت کے خلاف بدھ کو سول نافرمانی کا بھی اعلان کردیا تھا –

متعلقہ مضامین

Back to top button