لبنان

حزب اللہ لبنان کے رہنماؤں کو قتل کی دھمکی

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے حزب اللہ لبنان کے رہنماؤں کو قتل کی دھمکی دی ہے-
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ موشے یعلون نے جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقے شبعا میں صیہونی فوجیوں پر حزب اللہ کے جوانوں کے حملے کے جواب میں کہا کہ جو کوئی اسرائیل کی سیکورٹی کے لیے خطرہ بنا اسے قتل کر دیا جائے گا- صیہونی وزیر جنگ نے ایک ایسے وقت میں حزب اللہ کے مجاہدین کو دہشت گرد قرار دیتےہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ جہاں بھی ہوں گے ان کا پیچھا کیا جائے گاجب غاصب صیہونی حکومت کے عہدیداروں نے بارہا مغرب خاص طور پر امریکہ کی حمایت و پشتپناہی سے مقبوضہ علاقوں اور دیگر ملکوں میں اپنے دہشت گردانہ اقدامات کا اعتراف کیا ہے- صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب فلسطین، لبنان، شام اور عراق میں اس غاصب حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات اور اس کی جانب سے داعش سمیت علاقے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت نے دنیا میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو پروان چڑھانے اور انہیں فروغ دینے میں صیہونیوں کے کردار کو سب پر واضح کر دیا ہے- واضح رہے کہ بدھ کے روز حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے شبعا فارم کے مقبوضہ علاقے میں صیہونی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کر کے متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا تھا –

متعلقہ مضامین

Back to top button