مشرق وسطی

مصری مفتی نے دہشت گردجماعت داعش کواسلام سے خارج قراردیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} مصرکے مفتی شوقی نے دہشت گردتنظیم داعش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ داعش دہشت گردتنظیم کادین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج مصرکے مشہورمفتی شوقی نے نام نہاد دولت اسلامیہ،دہشت گرد داعش کی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دہشت گردتنظیم کادین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا اس کواپنے آپ کودولت اسلامیہ کہنے کاکوئی حق نہیں ہے۔
مفتی نے مزیدکہا یہ جماعت دین اسلام کی غلط تشریح بیان کرتی ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں نہ قتل وغارت کی کوئی گنجائش ہے اورنہ ہی جنگ وجدل، جبکہ اس دہشت گردجماعت کاہدف ہی نہتے لوگوں کی قتل وغارت گری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button