عراق

صوبہ نینویٰ میں داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اورکم سن ازدی لڑکی زیادتی کاشکار۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} وزارت حقوق انسان کی جانب سے گزشتہ روزایک بیان سامنے آیاہے کہ بدنام زمانہ دہشت گردتنظیم داعش نے عراق کے صوبہ نینویٰ میں ازدی قبلیے سےتعلق رکھنے والی ایک کم سن لڑکی کے ساتھ زیادتی کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔
السومرية نيوزنیوزرپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عراق کے وزارت حقوق انسان کے دفترسے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ صوبہ نینویٰ میں دہشت گردتنظیم داعش کے کارندوں نے ایک 12سالہ ازدی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی جس کے تنیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
بیان کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے جب اس لڑکی کے ساتھ زیادتی کیا جس کی وجہ سےوہ بے ہوش ہوگئی تودہشت گردوں نےاسے موصل میں ایک کلینک پرلے گئے جہاں موجودڈاکٹرکوجب صورت حال کاپتہ چلاتوانہیں اس مظلوم لڑکی پررحم اآیااوردہشت گردوں کواس ظالمانہ حرکت پر ڈانٹناشروع کیا،جس پران ظالم دہشت گردوں نے فورا ڈاکٹرکوشہیدکردیا اوردونوں لاشیں چھوڑکر وہاں سےبھاگ گئے۔
خیال رہے مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ماہ جون سےدہشت گردتنظیم داعش نے موصل میں سینکڑوں ازدی عورتوں کو گرفتارکیاہواہے جن کی آئے روزعصمت دری کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button