مشرق وسطی

القاعدہ کا حملہ پانچ یمنی فوجی ہلاک

القاعدہ سے وابستہ مسلح افراد نے یمن کے جنوبی صوبے ابین میں پانچ یمنی فوجیوں کو ہلاک کر دیا-

عدن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے اپنا ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان پانچ یمنی فوجیوں کی حملہ آوروں کا حملہ پسپا کرنے کے لیے ان سے جھڑپ ہوئی- یمن میں القاعدہ کے ایک قریبی ذریعے نے بھی کہا ہے کہ اس جھڑپ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد مارے گئے ہیں- یمن میں القاعدہ گروہ کہ جو انصار الشریعہ کے نام سے بھی مشہور ہے، جنوری دو ہزار نو میں تشکیل پایا – اس گروہ کو علاقے کی بعض عرب حکومتوں منجملہ سعودی عرب ک حمایت حاصل ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button