ایران

مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو اوباما ذمہ دار ہوں گے

ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا اگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو ذمہ دار، امریکی صدر بارک اوباما ہوں گے-
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت اور کانگریس اور اس ملک کے اندرونی مسائل کا، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات سے، کوئی تعلق نہیں ہے- ڈاکٹر لاریجانی نے، جو دس روزہ جشن انقلاب کی تقریباب کا انتظام کرنے والی کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، شام کے علاقے پر قنیطرہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں حزب اللہ کے جوانوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ صیہونیت اور دہشتگردی، ایک ہی سکّے کے دو رخ ہیں- ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ ایران، ان چند ملکوں میں سے ہے کہ جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے مگر بعض ممالک، صرف نعرے لگاتے ہیں اور انھوں نے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف، چالیس ملکوں پر مشتمل ایک اتحاد بھی قائم کیا مگر یہ اتحاد ابتک کچھ نہ کرسکا-

متعلقہ مضامین

Back to top button