عراق

موصل:البشمرکۃ فورسزکادہشت گردداعش کے ٹھکانوں پرحملے200دہشت گردہلاک۔

اشیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} عراقی شہرموصل کے شمال میں آج عراقی سکیورٹی فورسز اور البشمرکۃ کردفورسزنےمتفقہ طورپردہشت گردتنظیم داعش کے ٹھکانوں پربلااشتعال فائرنگ کیے جس کے نتیجے میں 200دہشت گردہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق عراق کے شہرموصل کے شمال میں دہشت گردتنظیم داعش کے زیرکنٹرول علاقوں میں آج عراقی سکیورٹی فورسزاورالبشمرکۃ کردفورسزنے متفقہ طورپرایک کامیاب آپریشن کئے ہیں جس کے نتیجے میں 200دہشت گردہلاک جبکہ دیگردہشت گردوں کئی بستیوں کوخالی کرکے وہاں سے بھاگ نکل گئے۔
اس حوالے سے البشمرکۃ فورسزکے کمانڈر مسروربارزانی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ: ہم نے آج دہشت گردداعش کے زیرکنٹرول علاقوں میں ایک اہم آپریشن کئےجہاں ہم دہشت گردداعش کے زیرکنٹرول علاقوں میں480 کلومیٹر اندرچلے گئے اور200دہشت گردوں کوہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کی لاشیں ابھی تک زمین پربکھرے پڑے ہیں،
انہوں نے مزیدکہا کہ: ہم انشاءاللہ عنقریب ایک اورکاروائی کریں گے جواس سے بھی زیادہ خطرناک ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button