سعودی عرب
ایک سعودی داعشی کمانڈرکاسعودی جوانوں سے دہشت گردتنظیم میں شمولیت کامطالبہ۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}آج بروزجمعہ سعودی عرب میں ایک دہشت گردداعشی کمانڈرماہرمشعل الشویب نے تمام سعودیوں کوعراق اورشام میں دہشت گردتنظیم داعش میں شامل ہونے کامطالبہ کیا ہے۔
العالم ٹی وی نے القطیف سائیٹ کے حوالے سے رپورٹ کیاہے کہ آج بروزجمعہ سعودی عرب میں ایک داعشی کمانڈرمشعل الشویب جودہشت گردتنظیم داعش میں شمولیت سے قبل ابوالزبیرالجزراوی کے نام سے مشہورتھا،اورملک کے مختلف ٹی وی چینلوں پر خبریں پڑھتاتھا،انہوں نے آج اپنےٹویٹرکے ذریعے تمام سعودیوں سے یہ مطالبہ کیاہے کہ اس وقت تمام سعودی جوانوں پرواجب ہے کہ وہ امیرالمومنین ابوبکرالبغدادی کے حکم پرلبیک کہتے ہوئے عراق اورشام میں جاکردہشت گردتنظیم داعش میں شامل ہوجائیں۔
خیال رہے بعض سلفی اورتکفیری افکارکے حامل ٹی وی چینلوں نےالشویب کے ٹویٹر پراس اعلان کوباربارنشرکیاہے