نیویارک: یہودی رہنماؤں کا صیہونیت مخالف مظاہرہ

23 جنوری, 2015 00:00

امریکی یہودی مذہبی رہنماؤں نے نیویارک میں مظاہرہ کرکے صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی یہودی مذہبی رہنماؤں نے جمعرات کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے اجتماع کیا- مظاہرین نے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور اس کے اقدامات کو یہودی مخالفت کا مصداق قرار دیا۔ مظاہرین نے اسی طرح فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اجتماع میں موجود یہودی مذہبی رہنما ڈیویڈ فلیٹمین نے کہا کہ صیہونزم کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، اپنے نادرست اقدامات سے یہودیوں میں نفرت و عدم اعتماد کا باعث بن رہی ہے۔

3:29 صبح مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔