لبنان

لبنان: فوج کو ہائی الرٹ کر دیاگیا

لبنانی فوج کے کمانڈر نے ہرطرح کے حملے یا ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجیوں کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ المنار ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی فوج کے کمانڈر جان قھوہ جی نے بدھ کےدن مشرقی لبنان کے عرسال اور اللبوہ سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کے لئے فوجی افسروں اور کمانڈروں کی کوششوں کو سراہا- قھوہ جی نے علاقائی حالات اور جھڑپوں سے لبنان کے دور رہنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئےتمام فوجیوں اور افسروں کو ایک دوسرے کے ساتھ متحد رہنا چاہئے۔ لبنانی فوج کے کمانڈر نے چیلنجوں اور ممکنہ حملوں کے مقابلے کے لئے مزيد تیاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے لیکن لبنان کے سیکورٹی اداروں نے گذشتہ برسوں میں دہشتگردی کامقابلہ کرنے میں مشرقی سرحدوں بالخصوص عرسال کے سرحدی علاقے اور شہر طرابلس میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ قھوہ جی نے کہا کہ لبنانی فوج، ملک میں دہشتگردی پھیلنے سے روکنے کے لئے پرعزم ہے اور فوج کی قربانیاں، لبنان کو فتنہ اور بد نظمی سے محفوظ کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button