مشرق وسطی

القاعدہ کیلئے ترکی کے اسلحے کی ترسیل کا انکشاف

شام میں القاعدہ کیلئے ہتھیاروں کے حامل ٹرکوں کے بارے میں ترک کی فوج کی تحقیقات سے متعلق نئی خفیہ دستاویزات کا انکشاف ہوا ہے۔ افکار نیوز کے مطابق ہالینڈ کی حزب اختلاف کی جماعت، کریسچن ڈموکریٹ پارٹی کے رکن پیٹراومٹ زیگ کا کہنا ہے کہ ایسی دستاویزات ملی ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت ترکی نے شام میں القاعدہ سے وابستہ عناصر کیلئے اسلحہ بھیجا ہے۔ اس رکن کا کہنا ہے کہ یہ دستاویزات تقریبا دو ماہ قبل ترکی کے قومی انٹلیجنس ادارے کی جانب سے تین ٹرکوں کے بارے میں ہونے والی تحقیقات کی بنیاد پر، حاصل ہوئی ہیں۔ ان ٹرکوں سے کلسٹرڈ بم، میزائل اور دیگر جنگی آلات و وسائل برآمد کئے گئے ہیں- حکومت ترکی نے اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ میں کسی بھی قسم کی خبر پہنچائے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیّب اردوغان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ترکی کے قومی انٹلیجنس ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تحقیقات کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button