شام کے شہرادلب والوں پرالنصرۃ فرنٹ کے دہشت گردوں نےپانی بند کردیا۔

21 جنوری, 2015 00:00

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} شام کے شہرادلب میں ایک مرتبہ پھرشمروابن زیاد کے پیروکاردہشت گردتنظیم النصرۃ فرنٹ نے پانی بندکردیاہے جہاں پانچ لاکھ افرادجن کی اکثریت بناہ گزینوں کی ہے العطش کی صدابلندکرنے پرمجبورہیں۔
الحدث نیوزرپورٹ کے مطابق شام کےشہرادلب کے مغربی علاقے میں واقع واٹرپلانٹ پرمامورافراد کو دہشت گردوں نے دھمکی دے کروہاں سے نکل جانے پرمجبورکردیا،اورپلانٹ پرقبضہ کرکے پورے شہرکے لئے دوسری مرتبہ پانی بند کردیا،دہشت گردوں کی جانب سے پانی کی بندش کی وجہ سےشہریوں کونہ صرف پینے کے پانی کامسائل پیداہوا ہے بلکہ اس وجہ سے بجلی کے تمام نظام بھی منقطع ہوئے ہیں،دوسری جانب ان دہشت گردوں نےگزشتہ روزادلب کے شمال مغرب میں واقع بستی حفسرجۃ میں ایک عورت کے سرپرفسادفی الارض کاالزام لگاکرگولی ماردیا

2:40 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔