مشرق وسطی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جاری جارحیت

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسیز نے ایک بحرینی انقلابی جوان کے جلوس جنازہ پر حملہ کردیا۔ذرائع کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسیز نے دارالحکومت منامہ کے علاقے البلادالقدیم میں ایک بحرینی انقلابی جوان کے جلوس جنازہ پر حملہ کردیا اور جلوس جنازہ میں شریک مسلمانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسیز نے جلوس جنازہ میں شریک مسلمانوں کے خلاف زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو شدید نقصان پہنچا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔اس موقع پر جلوس جنازہ میں شریک مسلمانوں نے آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورسیز کی جارحیت کی کوئی پراوہ کئے بغیر تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے زوال تک ان کی انقلابی جدوجہد جاری رہے گی۔ انھوں نے اپنے ہی ملک میں بحرینیوں کی خونریزی کا ذمہ دار بھی آل خلیفہ حکومت کو قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button