پاکستان

حالیہ کاروائی میںاسرائیل اور داعش ملوث ہے:تہور حیدری مرکزی صدر آئی ایس او

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلباء سے حالات حاضرہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فرانس کی نصف سے زائد گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اظہار برہمی کا اظہار کیا ہے اس سے واضع ہوتا ہے کہ اس منحوس سازش میں عالمی سامراج اور انکے آلہ کار ملوث ہیں تاکہ مغربی دنیا کو اسلامی بیداری سے محروم رکھا جائے ۔اسرائیلی وزیر اعظم کس بنا پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں فرانس میں حملہ کرنے والوں سے بڑے دہشت گرد ہیںجنہوں نے غزہ میں ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے حالیہ کاروائی میںاسرائیل اور داعش ملوث ہے جو گریٹر اسرائیل کے منحوس نقشہ میں رنگ بھرنے کے خواب دیکھنے میں مگن ہیں ، انہوںنے مزید کہاکہ امت مسلمہ کے مسائل کی وجہ ناچاکی ہے دشمن یہ چاہتا ہے کہ امت تقسیم رہے اور وہ اپنی سازشی کاوائیوںمیں ملوث رہے انہوں نے سانحہ پشاور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم سانحہ نے پوری قوم کو بیدار کر دیا معصوم بچوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے تمام طلباء تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کے دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔گولان کی پہاڑی پر اسرائیلی جارحیت اسرائیلی کی بوکھلاہٹ اور درندگی کو واضع کرتی ہے اسرائیل کی تاریخ مظلوم فلسطیننوں پر ظلم و بربرہت سے بھری پڑی ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button