پاکستان

فوجی عدالتیں بن چکیں،بحث کی بجائے آگے چلنے کا وقت ہے، عاصم باجوہ

افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں بن چکی ہیں ، ان پر بحث کی بجائے اب آگے چلنے کا وقت ہے
میجرجنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں دونوں ایوانوں کی منظوری سے قائم ہوئی ہیں، اب ان پر بحث کے بجائے آگے چلنے کا وقت ہے ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں آرمی چیف کی اعلی سطح کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں پاکستان کے نکتہ نظر کی تائید کی گئی ہے۔میجر جنرل عاصم باجوہ نے بتایا کہ حالیہ دورہ برطانیہ میں غیر ریاستی عناصر کامعاملہ اُٹھایا ہے اور دہشتگردوں کی مالی مددروکنے کیلئے بھی مدد مانگی ہے ، مغربی ممالک میں پناہ لینے والے چند افراد بلوچستان کے شہریوں کو بہکا رہےہیں اور دہشتگردی کرارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button