پاکستان

کوٹ لکھپت جیل میں اکرام لاہوری کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

لاہور میں قتل کیس کے مجرم اکرام الحق لاہوری کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔کوٹ لکھپت جیل کے سزائے موت سیل میں قید اکرام لاہوری کو پھانسی دینے سے قبل پہلے میڈیکل چیک اپ سمیت دیگر ضروری کارروائی مکمل کی گئی۔اس موقع پر جیل کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔آج صبح نماز فجر کے بعد پھانسی پانیوالے اکراالحق لاہوری نے 2001 ءمیں شور کوٹ میں فائرنگ کر کے ایک شخص نئیر عباس کو قتل کر دیا تھا۔اکرام الحق کی 8 جنوری کو پھانسی معطل کر دی گئی تھی۔ لیکن پھر بعد میں مقدمہ مدعی سے صلح کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button