پاکستان

کراچی کے بیشتر دیوبند مدارس کاتعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم سے ہے، حساس اداروں کی رپورٹ

شہر قائد میں موجود مدارس سے متعلق حساس اداروں نے اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کردی ہے۔ جس کے مطابق کچھ مدارس کا کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے تعلق کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں کل ۱۵۴مدارس ہیں، جن میں سے ۱۰۸ رجسٹرڈ جبکہ ۴۶ غیر قانونی ہیں، ۴ مدارس کا تعلق کا لعدم تنظیم سے بھی بتایا گیا ہے۔ مدارس میں پڑھنے والی بچوں کی تعداد ۲۵ ہزار ہے، جن میں ۱۶۰ غیرملکی بھی شامل ہیں۔ غیر قانونی مدارس کی فنڈنگ کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button