پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ملک بھر میں ‘توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے’ریلیاں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں” یوم عشق رسول” مناتے ہوئے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرسمیت چاروں صوبوںتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرے’مسلم ممالک مغرب سے سفارتی ذرائع منقطع کرنے ‘عرب ممالک مغرب کو تیل کی سپلائی بند کرنے اورفرانس اور اس کے حمایت یافتہ مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدرکر نے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ کے سامنے مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما حسن رضا نے’کراچی کھرادر پر احتجاجی مظاہرہ کی قیاد ت علامہ انور جعفری’علامہ احسان دانش اور سید علی حسین نقوی نے کی اسلام آباد جی سکس ٹو سے گستاخا نہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ اصغر عسکری اور علامہ شیر علی انصاری نے کی ‘کوئٹہ میں علمدار روڈ پرہونیوالے مظاہر ے کی قیادت علامہ ہاشم موسوی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کی گلگت میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف نکلنے والی ریلی کی قیاد علامہ نیر مصطفوی نے کی ‘ سکردو میں بھی احتجاجی مظاہر ہ کیا جبکہ مظاہر ین سے خطاب کرتے قائدین نے کہا کہ ہم فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیںتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور چارلی ہیبلو پر حملہ عالمی صیہونی سازش کا حصہ ہے’ایک طرف دین دشمن تکفیریت مسلمانان عالم کا خون بہا رہی ہے تو دوسری طرف اسلام دشمن صیہونی طاقتیں اور ان کے حواری انسانیت کو کمال تک پہنچانے والی ہستی حضرت محمد مصطفی ۖ کی توہین میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جسے امت کو سمجھنے کی ضرورت ہے’ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہ تو اسلام دیتا ہے، نہ ہی عیسائیت اور ہی دنیا کا کوئی مذہب اس کا قائل ہے، مقدسات کی توہین کرنے والے اسرائیل کے دوست اور عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں گستاخی شان رسالت ۖکے ذمہ دار امریکہ ،برطانیہ اور اسرائیل ہے پیغمبر اعظم ۖ کی حرمت کے لئے جان دے دیں گے کسی گستاخ کو برداشت نہیں کریں گے او آئی سی،اور مسلم ممالک مغرب سے سفارتی ذرائع منقطع کرے’عرب ممالک مغرب کو تیل کی سپلائی بند کرے’ فرانس اور اس کے حمایت یافتہ مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے محاذ پر موجود ہیں کہ عالمی صیہونزم کی ایماء پر جہاں مذہب کے نام پر جاہل متعصب تکفیری ٹولے دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے مسلم امت کے جگر گوشوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں وہیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے بھی امت کے قلب پر خنجر چلا رہے ہیں، ہمیں عالمی صیہونزم کی اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے، جاہل متعصب تکفیریت اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے عالمی صیہونزم کے ایجنٹوں کا ہیڈ کواٹرایک ہی ہے’ ہم ان واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور امت مسلمہ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے خلاف بھرپورآواز بلند کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button