سعودی عرب

سعودی عرب مگرمچھ کے آنسورورہاہے۔ رابرٹ فیسک

 شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} مشہوربرطانوی مضمون نگار رابرٹ فیسک نے مشہورزمانہ اخبار”انڈپنڈنٹ میں ایک مضمون”وہابی نفاق کی تاریخ” کے عنوان سے لکھاہے جس میں مضمون نگارنے نشاندہی کی ہے کہ سعودی وہابی”شارلے ابڈو” کے مسئلےپرمگرمچھ کے آنسوبہارہے ہیں۔
العھدنیوزرپورٹ کے مطابق رابرٹ نے اپنے مضمون میں اس بات کانکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں فرانس کے ایک میگزین شارلے اپڈو میں رسول اکرم۔ص۔ کی شان میں شائع ہونے والےگستاخانہ خاکوں کے مسئلےپرخاص طورسے سعودی عرب مگرمچھ کے آنسوبہارہاتھا اس لئے وہ خود شام میں متشددتکفیری جماعتوں کی سرپرستی کررہاہے۔
رابرٹ نے مزیدکہا کہ یہی سعودی عرب توہے جس نے دہشت گردتنظیم تحریک طالبان کوبنایا۔
انہوں نے کہا اورتواورخودریاض اورجدہ کے اندرموجود جماعت امربالمعروف ونہی ازمنکر مکمل طورپرطالبان کے متشددفکرکے حامل ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اگرچہ سعودی حکام اپنے آپ کوحقیقی دین اسلام کے مخلص پیروکار سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ وہابی متشدد اورتکفیری افکارکا منبع ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button